اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے کے ترقیاتی منصوبے، گاڑیوں کی مد میں کروڑوں روپے کی عدم وصولی

11 Nov 2026
11 Nov 2026

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کے ترقیاتی منصوبوں میں عدم وصولی کا انکشاف ہوا ہے، ٹھیکیداروں سے گاڑیوں کی مد میں 3 کروڑ 62 لاکھ روپے کی عدم وصولی کا انکشاف کیا گیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی معاملے پر ریکوری کیلئے پیرا 30 روز تک مؤخر رکھنے کی ہدایت کی، کمیٹی کے مطابقریکوری مکمل کر کے مستند دستاویزات کیساتھ معاملہ دوبارہ پیش کیا جائے، ٹھیکیداروں کو 1300 سی سی یا زائد کی 2 اور 1000 سی سی یا زائد کی 2گاڑیاں فراہم کرنا تھیں۔

ٹھیکیدار معاہدے پر دستخط کے ایک ہفتے کے اندر گاڑیاں فراہم کرنے کے پابند تھے، معاہدے کے تحت گاڑیوں کے پٹرول، دیکھ بھال کے اخراجات بھی ٹھیکیداروں کے ذمے تھے۔

گاڑیوں کی عدم فراہمی سے ایل ڈی اے کو 3 کروڑ 62 لاکھ کے نقصان کا معاملہ اٹھایا گیا، ایل ڈی اے نے گاڑیوں کی مد میں صرف 15 لاکھ 97 ہزار 4 کی ریکوری ظاہر کی، ایل ڈی اے کی جانب سے ظاہر کردہ ریکوری کی تصدیق ہوئی۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق باقی 2 کروڑ 99 لاکھ 90 ہزار کی ریکوری غیر مصدقہ قرار دی گئی، ایل ڈی اے مکمل 3 کروڑ 15 لاکھ 88 ہزار کی ریکوری کرنے میں ناکام رہا، ایل ڈی اے نے ریکوری کے ثبوت کے طور پر صرف وینڈر کا کریڈٹ میمو پیش کیا، صرف کریڈٹ میمو مکمل ریکوری کا ثبوت نہیں۔

سرکاری اکاؤنٹ میں رقم جمع ہونے، ایس اے پی سسٹم میں کلیئرنس کا ریکارڈ بھی لازم ہے، ایل ڈی اے کی رپورٹ میں ٹھیکیداروں نے گاڑیاں حوالے کرنے میں 5ماہ کی تاخیر کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے