اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا نے کھانے کے وقفے تک 4 وکٹوں پر 221 رنز بنا لئے

11 Nov 2026
11 Nov 2026

(ویب ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن مہمان ٹیم  نے 114 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو 155 کے مجموعی سکور پر محمد عباس  نے کامیندو مینڈس کی وکٹ حاصل کر کے ان کی دھننجیا ڈی سلوا کے ساتھ 90 رنز کی شراکت کا خاتمہ کر دیا۔

پاکستان کے خلاف سری لنکا سکور 155 رنز پر پہنچا تو ان کی چوتھی وکٹ گر گئی، کمندو مینڈس 58 رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بنے۔

مہمان ٹیم  نے کھیل کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک 4 وکٹوں پر 221 رنز بنا لئے، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان اور محمد عباس  نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم  نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی، پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، عرفات منہاس  نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے، ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحہٰ  نے 51 اور بابر اعظم  نے 50 رنز بنائے۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، جن میں طیب عارف، محمد طحٰہ، عرفات منہاس اور ثاقب خان شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے