اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، فوڈ پوائنٹس بند، مقدمہ درج

11 Nov 2026
11 Nov 2026

(لاہور نیوز) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی منصور احمد کے حکم پر صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں 33 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 3 پوائنٹس بند جبکہ ایک مقدمہ درج کر لیا گیا، کارروائی کے دوران معروف واٹر پلانٹ، ریسٹورنٹ اور ناشتہ پوائنٹ کو بند کیا گیا، جبکہ ناقص انتظامات پر 29 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 7 لاکھ 30 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ٹمپل روڈ پر جعلی دودھ کی تیاری اور فروخت کرنے والے یونٹ کو بند کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، شالیمار ٹاؤن میں پانی کا سیمپل غیر معیاری ہونے پر واٹر پلانٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی، جبکہ گلشن راوی میں ناقص انتظامات پر ناشتہ پوائنٹ کو سیل کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد کا کہنا ہے کہ خوراک کا کاروبار کرنے والے مقررہ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں چیکنگ اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے