اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی

10 Nov 2026
10 Nov 2026

(ویب ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔

دوسرے روز کے کھیل میں کھانے کے وقفے کے فوری بعد سعود شکیل 93 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، عرفات منہاس  نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے، رضا اللہ 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو کپتان بابر اعظم  نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحہٰ  نے 51 اور  بابراعظم  نے 50 رنز بنائے، اذان اویس  نے 30، سلمان علی آغا نے 16 رنز سکور کئے۔

سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو اور مدوشاندا  نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لہرو کمارا، میلان رتھنایاکا سمیت سونال کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مہمان سری لنکن ٹیم کے کپتان کوشل مینڈس  نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

پہلا روز

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان  نے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے، اسٹمپس پر سعود شکیل 57 اور غازی غوری 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے طیب عارف اور محمد طہٰ  نے بھی نصف سنچریاں سکور کیں، دونوں بالترتیب 57 اور 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم  نے 50 اور اذان اویس  نے 30 رنز بنائے، سلمان علی آغا 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پہلے روز خراب روشنی کے باعث کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا، اس دوران مجموعی طور پر 67 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔

قبل ازیں راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے