اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے تعلیمی بورڈز کا امتحانی نظام جدید بنانے کا فیصلہ

11 Nov 2026
11 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے امتحانی نظام جدید بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کا اجلاس لاہور میں چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر بدرالسلام کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں آئندہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں آن سکرین مارکنگ کے نفاذ کیلئے مضامین کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال سائنس کے 4 مضامین کے امتحانات ای شیٹ پر لئے جائیں گے، جبکہ تمام تعلیمی بورڈز میں انفراسٹرکچر اور لاجسٹک انتظامات کو بہتر اور مضبوط بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں پرنٹنگ، سکیننگ اور آن سکرین مارکنگ کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی، امتحانی نظام میں یکسانیت اور شفافیت برقرار رکھنے کیلئے ٹیموں کی تشکیل پر بھی غور کیا گیا۔

چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر بدرالسلام کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی بورڈز کو جدید، شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی امتحانی نظام فراہم کیا جائے گا تاکہ امتحانی عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے