10 Nov 2026
(ویب ڈیسک) انڈر 19 ایشیا کپ کے بارہویں میچ میں نیپال نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
عمان کے الامیرات کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر علی رضا کی جگہ محمد حذیفہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
علی رضا اب انجری کا شکار ہونے والے عاکف جاوید کے متبادل کے طور پر رائزنگ سٹارز ایشیا کپ میں ایمرجنگ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
گروپ اے سے دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر چکی ہے جبکہ نیپال کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔
آج بھارت اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی۔
دوسری جانب گروپ بی سے افغانستان 6 اور سری لنکا 4 کے پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر چکے ہیں۔
