اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

کنیرڈ کالج فار ویمن میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس برائے تنوع و شمولیت کا انعقاد

05 Nov 2026
05 Nov 2026

(لاہور نیوز) کنیرڈ کالج فار ویمن میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس برائے تنوع و شمولیت کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین سارہ احمد نے شرکت کی اور کہا خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے معاشرتی رویوں اور والدین کی سوچ میں مثبت تبدیلی ناگزیر ہے۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد  نے کنیرڈ کالج فار ویمن کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس برائے تنوع و شمولیت میں شرکت کی اور کہا خواتین کو پیشہ ورانہ زندگی میں درپیش مشکلات کا مقابلہ خود اعتمادی، محنت اور مستقل مزاجی سے کرنا چاہیے۔

سارہ احمد  نے کنیرڈ کالج فار ویمن کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس میں پینل ڈسکشن میں شرکت کی اور ’’تنوع اور شمولیت: ایک پُرامن اور جامع پاکستان کی جانب پیش رفت‘‘ کے موضوع پر پینل ڈسکشن  میں حصہ لیا۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے مزید کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی قیادت میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بااختیاری کے لیے اقدامات جاری ہیں، خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے نام پر ان کی آزادی، بنیادی حقوق اور فیصلہ سازی کی صلاحیت محدود نہیں ہونی چاہیے۔

کانفرنس کی پینل ڈسکشن میں چیئرپرسن سارہ احمد کے ہمراہ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال، پروفیسر نجمہ نجم اور پروفیسر رخسانہ کوثر  بھی شریک تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے