اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلبہ کا سکالرشپ کوٹہ بڑھا دیا: گورنر پنجاب

06 Nov 2026
06 Nov 2026

(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلبہ کا سکالرشپ کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے اور اس میں ہر سال مزید اضافہ کیا جائے گا۔

گورنر پنجاب سے بلوچستان کے نجی سکول و کالج  طلبا و طالبات کے وفد نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب کی دیگر جامعات میں بھی بلوچستان کے طلبہ کو سکالرشپس دی جا رہی ہیں تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک کے تمام صوبے ایک اکائی ہیں اور بلوچستان کی ترقی دراصل پورے پاکستان کی ترقی ہے  نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے لیڈرز ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، تاہم پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے