اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لئے

09 Nov 2026
09 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک بحریہ کے دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔

پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین  نے مزار اقبال پرپھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی، مہمان خصوصی  نے گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔

مہمان خصوصی  نے پاکستان رینجرز اور بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا اور مزار اقبال پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔

علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم اقبال کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال کےکلام  نے برصغیر کےمسلمانوں کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی طاقت کا احساس دلایا۔

صدر مملکت نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کی امنگوں کو فکری رہنمائی دی، علامہ اقبال کی شاعری میں آزادی، باعزت زندگی کےحصول کی جدوجہد کا پیغام ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری  نے استحصال کے خلاف آواز اٹھائی، علامہ اقبال کی شاعری نے غریبوں کو حقوق اور مقام کا احساس دلایا، ان کی شاعری نے محنت کرنے والوں کی عزت و وقار کو اہمیت دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے