اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

فضائی آلودگی میں نمایاں کمی، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 208 پرآ گیا: مریم اورنگزیب

09 Nov 2026
09 Nov 2026

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کم ہو کر 208 پر آ گیا، سرحد پار دیوالی کی آتش بازی سے آنے والی آلودگی کے باوجود شہر میں فضائی معیار میں بہتری ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت کے اداروں کی مسلسل محنت، بہتر موسمی حالات، مؤثر سموگ کنٹرول آپریشنز، ہوا کی رفتار میں اضافے اور مسلسل فیلڈ مانیٹرنگ کے باعث فضائی آلودگی میں کمی آ رہی ہے۔ تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں متحرک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح 9 بجے سے اب تک سول سیکرٹریٹ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 614 سے کم ہو کر 155، بیدیاں کا 746 سے 172، اپر مال کا 621 سے 177 اور پنجاب یونیورسٹی کا اے کیو آئی 768 سے کم ہو کر 181 پر آ گیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی سطح میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں اے کیو آئی 1063 سے کم ہو کر 207 پر آ گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حکومتی انفورسمنٹ اداروں کے نمائندوں سے بھرپور تعاون کریں اور محکمہ تحفظ ماحولیات (ای پی اے) کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کریں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور آلودگی کے تمام ذرائع پر قابو پانے کی کوششیں جاری رہیں گی، صاف اور صحت مند فضا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے