پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا مختلف اہم آسامیوں پر عارضی و مستقل بھرتیاں کرنے کا فیصلہ
(لاہور نیوز) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا مختلف اہم آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کر لیا گیا، جس میں ڈائریکٹر کنٹریکٹس اینڈ مینجمنٹ پر بھرتی کی جائیگی جبکہ تمام بھرتیاں عارضی اور مستقل دونوں بنیادوں پر متوقع ہیں۔
راولپنڈی کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مکینیکل بھرتی کیا جائے گا، فیلڈ انسپکٹر نان ٹیکنیکل کی 5سیٹوں جبکہ ٹیکنیکل فیلڈ انسپکٹر کی 3 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔
فیلڈ انسپکٹرز لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور مری کیلئے بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ تجربہ و تعلیمی قابلیت کی حامل افراد 23 نومبر تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی قانونی ادارہ ہے جسے حکومت پنجاب نے قائم کیا ہے جو پنجاب کے بڑے شہروں میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منصوبہ بندی، تعمیر، دیکھ بھال اور ان کو چلاتا ہے۔
واضح رہے کہ 2012 میں قائم ہونے والی اس اتھارٹی کو صوبے میں محفوظ، موثر اور آرام دہ شہری نقل و حمل کے نظام فراہم کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔
