جرم وانصاف
نیب ،منشیات مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں 2 ڈویژن بنچز تشکیل
07 Nov 2026
07 Nov 2026
(لاہور نیوز) نیب اور منشیات مقدمات کابوجھ کم کرنے کیلئےمزید 2 مختلف ڈویژن بنچز تشکیل دینے کا فیصلہ،جسٹس علی ضیا باجوہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔
جسٹس محمد امجد پرویز نیب کیسز سننے والے دو رکنی بنچ میں شامل ہونگے،دو رکنی بنچ نیب سے متعلق مقدمات اور فوجداری کیسز کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس جواد ظفر اور طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ منشیات کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نئے ڈویژن بنچ تشکیل دئیے گئے۔
نیب اور منشیات کیسز کی سماعت کیلئے نئے تشکیل ڈویژن بنچز آئندہ ہفتے سے سماعت کریں گے۔
