اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رواں سال اغواء ہونے والے 807 بچوں میں سے 780 بحفاظت بازیاب

06 Nov 2026
06 Nov 2026

(لاہور نیوز) انویسٹی گیشن پولیس لاہور نے بچوں اور بچیوں کے اغواء کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے رواں سال اغواء ہونے والے 807 بچوں میں سے 780 کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق بقیہ بچوں کو بھی جلد بازیاب کروا لیا جائے گا، بچوں اور بچیوں کی بازیابی کیلئے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا گیا ہے۔

سید ذیشان رضا نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اغواء اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں اور گرفتار ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ بچوں کو اغواء کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، بچوں کے تحفظ کیلئے انویسٹی گیشن پولیس پوری تندہی سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں، انہیں تنہا چھوڑنے سے گریز کریں اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے