06 Nov 2026
(لاہور نیوز) رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا دوسرا روز، جہاں ذکر و اذکار اور علماء کرام کے اصلاحی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔
اجتماع میں روح پرور مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں جبکہ رائیونڈ کی فضائیں اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج رہی ہیں۔ لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں شرکاء پنڈال میں موجود ہیں۔
بھارت، بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک سے آئے علماء کرام بھی عالمی تبلیغی اجتماع میں شریک ہیں، جہاں علماء کرام اپنے بیانات میں شرکاء کو دین پر عمل کرنے اور راہ راست اختیار کرنے کی تلقین کر رہے ہیں۔
عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 8 نومبر تک جاری رہے گا۔
