اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

داتا دربار کی تزئین و آرائش کا منصوبہ جون 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر

06 Nov 2026
06 Nov 2026

(لاہور نیوز) داتا دربار کی توسیع، بحالی اور تزئین و آرائش کا مجموعی منصوبہ جون 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے۔

مرکزی مزار کی بحالی اور تزئین و آرائش کا کام جنوری 2027 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، اس حوالے سے نبیل جاوید نے ہدایت کی ہے کہ منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے کام کی رفتار تیز کریں تاکہ مقررہ مدت میں منصوبہ مکمل کیا جا سکے۔

ڈاکٹر احسان بھٹہ  نے داتا دربار کی تزئین و آرائش کیلئے مختص تمام 21 سی این سی مشینیں فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معیاری ماربل کے انتخاب، کٹنگ اور آرائشی کاموں کے حوالے سے تین روز کے اندر عملی اقدامات مکمل کیے جائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی اور تزئینی کام منظور شدہ ڈیزائن، معیار اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں، مرکزی گنبد اور آٹھ چھوٹے گنبدوں کی بحالی سمیت تمام زیر التوا کاموں کی رفتار بھی تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں خواتین زائرین کیلئے مخصوص راستہ کھولنے کے اقدام کو سراہا گیا، جبکہ زائرین  نے بھی اس سہولت پر اطمینان کا اظہار کیا، حکام نے منصوبے کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی و تزئینی کاموں کے معیار کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے