اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محمد جہانزیب اعوان نئے کمشنر لاہور ڈویژن تعینات کر دیئے گئے

06 Nov 2026
06 Nov 2026

(لاہور نیوز) محمد جہانزیب اعوان کو کمشنر لاہور ڈویژن تعینات کر دیا گیا جبکہ دیگر کئی اہم افسروں کے بھی تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

سیکرٹری سروسز ملک جہانزیب اعوان کمشنر لاہور ڈویژن تعینات، عمرانہ توقیر کو ڈی جی لٹریسی تعینات کر دیا گیا، محمد طارق مسعود فاروقہ کو ڈپٹی ایم ڈی پیف تعینات کر دیا گیا۔

خضرحیات کوایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ تعینات کر دیا گی، امجد بشیر کو ڈی جی بہاولپورڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا، افضال احمد قمرڈائریکٹرجنرل ڈی جی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی جبکہ کریم بخش کوڈی جی سوئل سروے تعینات کر دیا گیا۔

محمد میثم عباس کو سپیشل سیکرٹری محکمہ جنگلات تعینات کر دیا گیا، محمد نعیم کو سی ای اوپنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ تعینات کر دیا گیا، سپیشل سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن محمد اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، سلمیٰ سلیمان کو سپیشل سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا، لبنیٰ عثمان کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انرجی تعینات کر دیا گیا۔

کاشف منظور کی خدمات پنجاب ریونیو اتھارٹی کے حوالے کر دی گئی ہیں، محمد سلیم کو ڈی جی پبلک لائبریری تعینات کر دیا گیا، حمود الرحمان کو وزیراعلیٰ آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن علی جان خان کا تبادلہ منسوخ جبکہ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، ساجد محمود چوہان کو سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا، صاحبزادی وسیمہ عمر کو سیکرٹری سکولز ایجوکیشن تعینات کر دیاگیا ہے۔

ثمن رائے کو سیکرٹری لیبر تعینات کر دیا گیا، دانش افضال کو سیکرٹری ہاؤسنگ تعینات کر دیا گیا، کمشنر لاہور نعمان یوسف کو سیکرٹری سروسز تعینات کردیا گیا، محمد اطہر مسعودکو ڈی جی کچی آبادی تعینات کر دیا گیا جبکہ سیدہ کلثوم حئی ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ محکمہ داخلہ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے مذکورہ افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے