اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی آئی اے کا فضائی بیڑے میں شامل طیاروں کی ڈیپ کلیننگ کا آغاز

06 Nov 2026
06 Nov 2026

(لاہور نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے فضائی بیڑے میں شامل طیاروں کی خصوصی ڈیپ کلیننگ کا آغاز کر دیا۔

اس اقدام کا مقصد طیاروں کی صفائی، کیبن مینٹیننس اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے، اس سلسلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں پی آئی اے کے طیاروں کے کیبن کی خصوصی صفائی کے عمل کا معائنہ کیا گیا۔

سی ای او پی آئی اے ایڈرین ہملٹن مانز  نے کہا کہ طیاروں کی صفائی انتہائی اہم ہے اور اپنے برانڈ کو اعلیٰ ترین معیار پر برقرار رکھنا ضروری ہے، طیاروں کو بہترین حالت میں رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس عمل اور رفتار کا آغاز ہے جس کے ذریعے پی آئی اے کے طیاروں کو بہترین حالت میں برقرار رکھا جائے گا، پی آئی اے انتظامیہ  نے ایئرلائن میں صفائی، معیار اور سروس کے اعلیٰ معیارات کے فروغ کیلئے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صفائی کے عمل میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ملازمین میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے، جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے