06 Nov 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار ہے، ملتان 600 ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے ساتھ آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
لاہور کا اوسط فضائی آلودگی انڈیکس 352 ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 525 تک پہنچ گیا ہے۔ برکی روڈ پر فضائی آلودگی کا انڈیکس 470 اور بیدیاں روڈ پر 450 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں موسم نسبتاً خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔ شہر میں ہوا 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
