(لاہور نیوز) شہر میں سموگ کے ڈیرے، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہوردوسرے نمبر پر آگیا, شہرمیں فضائی آلودگی کی شرح 227 ریکارڈ کی گئی۔
سی ای آر پی آفس میں فضائی آلودگی کی شرح 285 ریکارڈ ، علامہ اقبال ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 279 ریکارڈ جبکہ برکی روڈ پیراگون میں فضائی آلودگی کی شرح 273 ریکارڈ ہوئی اوراے آر ایم میں فضائی آلودگی کی شرح 235 ریکارڈ ہوئے۔
اے آر سی میں فضائی آلودگی کی شرح 220 ریکارڈ کیا گیا، ماڈل ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 216 ریکارڈ ہے, بیدیاں میں فضائی آلودگی کی شرح 212 ریکارڈ ہوئی۔
سموگ کے خاتمے کیلئے ماحولیاتی مانیٹرنگ، فیلڈ سرویلنس اور انفورسمنٹ جاری ہے، صنعتی اخراج، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہے، ای پی اے فورس ٹریفک،ضلعی انتظامیہ ،دیگر ادارے فیلڈ میں متحرک ہے ۔
دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق صاف فضا کی بحالی حکومت اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، کسان فصل کو اور شہری پلاسٹک سمیت کسی بھی چیز کو ہرگز آگ نہ لگائیں۔
