اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاری اڈہ پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروشی و گٹکا فروشی میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

06 Nov 2026
06 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاری اڈہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی، گٹکا فروشی اور قمار بازی میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق پان شاپ کی آڑ میں گٹکا فروخت کرنے والے تین ملزمان جاوید، اکمل اور انعام کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 30 کلو گٹکا، 50 پیکٹ گٹکا اور گٹکا تیار کرنے والے آلات برآمد کر لیے گئے۔

دوسری کارروائی میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش رضوان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 3300 گرام چرس برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم لاہور کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی کے مقدمات میں پہلے سے ریکارڈ یافتہ ہے۔

ایک اور کارروائی کے دوران قمار بازی میں ملوث تین ملزمان واصل، اقبال اور وسیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی 17 ہزار روپے سے زائد نقد رقم اور تاش کے پتے برآمد کر لیے گئے جبکہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے