اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

27 Oct 2026
27 Oct 2026

(لاہور نیوز) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور بلال صدیق کمیانہ نے چوری، نقب زنی اور جیب تراشی سمیت دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں شہر میں جرائم کی روک تھام اور لاہور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں انہوں نے ہدایت کی کہ ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز کی کارروائیوں کی مؤثر نگرانی کریں، جبکہ ڈویژنل ایس پیز جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لیے خود چھاپوں کی قیادت کریں۔

بلال صدیق کمیانہ نے بی کیٹیگری کے اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے اور چوری، نقب زنی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث مطلوب اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے منظم جوئے کے نیٹ ورکس اور جواریوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائیاں کرنے پر زور دیا۔

سی سی پی او لاہور نے چوری کی وارداتوں کے ہاٹ اسپاٹس پر ڈیکائے آپریشنز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جائے۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید، ایس ایس پی آپریشنز عبداللہ احمد اور ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے