28 Oct 2026
(لاہور نیوز) 9 سالہ بچی سے نازیبا حرکت کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔
ملزم عمران نے ٹیوشن جاتے ہوئے بچی کو ہراساں کیا، بچی خوف زدہ ہوکر واپس گھر کی جانب سے دوڑ پڑی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کوگرفتار کیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
گرفتارملزم عمران کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ۔
