اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی اسلحہ کی روک تھام کیلئے قوانین مزید سخت بنانے کا فیصلہ

27 Oct 2026
27 Oct 2026

(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے صوبے میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے، تیار کرنے اور فروخت کرنے کی روک تھام کیلئے قوانین مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں 61 سال پرانے پنجاب آرمز آرڈیننس 1965 میں ترمیم کرکے پنجاب آرمز ترمیمی ایکٹ 2026 متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق مجوزہ ترمیمی قانون میں نئی دفعہ 14-اے شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت غیر قانونی اسلحے سے متعلق مقدمات کو ناقابلِ ضمانت قرار دیا جائے گا، جبکہ ان مقدمات میں فریقین کے درمیان راضی نامے کی گنجائش بھی ختم کر دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ ترمیم کے تحت قتل، ڈکیتی یا راہزنی کے ساتھ غیر قانونی اسلحے سے متعلق مقدمات کی سماعت بھی ایک ہی عدالت میں کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاکہ مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کم ہو اور ملزمان کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

اس کے علاوہ مختلف عدالتوں میں زیر التوا غیر قانونی اسلحے کے مقدمات کو ایک مرکزی عدالت میں منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ ان مقدمات کی یکساں اور تیز رفتار سماعت یقینی بنائی جا سکے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کے ’محفوظ پنجاب ویژن‘ کے تحت پنجاب پولیس کی جانب سے غیر قانونی اسلحے کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران رواں سال ہزاروں ہتھیار اور لاکھوں گولیاں برآمد کی جا چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے