26 Oct 2026
(لاہور نیوز) سائیکل چوری کی وارداتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 32 فیصد اضافہ ہو گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 209 سائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 158 مقدمات درج ہوئے تھے۔
سٹی ڈویژن میں سائیکل چوری کے واقعات 10 سے بڑھ کر 29 ہو گئے جبکہ کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال 46 کے مقابلے میں رواں سال 70 مقدمات درج ہوئے۔
سول لائنز ڈویژن میں سائیکل چوری کے مقدمات 17 سے بڑھ کر 18 ہوگئے، جبکہ صدر ڈویژن میں گزشتہ سال 30 کے مقابلے میں رواں سال 40 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں سائیکل چوری کے 30، 30 مقدمات درج ہوئے، جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال کے 25 کے مقابلے میں رواں سال 22 سائیکلیں چوری ہوئیں، جہاں واقعات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
