اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

احسن بھون کا کیپٹن (ر) محمد صفدر کیخلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

26 Oct 2026
26 Oct 2026

(محمد اشفاق) ممبر جوڈیشل کمیشن احسن بھون نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف پنجاب ڈیفیمیشن ٹربیونل میں پانچ ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

ٹربیونل نے دعوے کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو 11 نومبر 2026 کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

احسن بھون نے ڈیفمیشن ٹربیونل میں دائر کیے گئے دعوے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر  نے ٹی وی انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر ان کی قانون کی ڈگری اور وکالت کی اہلیت سے متعلق مبینہ طور پر ہتک آمیز بیانات دیئے۔

دعوے کے مطابق احسن بھون نے قانون کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی، جس کی متعلقہ اداروں سے تصدیق بھی ہو چکی ہے، درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ مبینہ بیانات سے ان کی کئی دہائیوں پر محیط قانونی خدمات اور پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچا۔

احسن بھون نے ٹربیونل سے استدعا کی کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک ارب روپے عمومی ہرجانہ، دو ارب روپے خصوصی ہرجانہ اور دو ارب روپے تعزیری ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے، مزید استدعا کی گئی کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر کو مبینہ بیانات واپس لینے، غیر مشروط معافی مانگنے اور آئندہ ایسے بیانات دینے سے روکنے کا حکم بھی جاری کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے