21 Oct 2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں مثبت رحجان دیکھا گیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 398 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 65 ہزار 5 سو پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھا گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 814 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 151 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
