شہرکی خبریں
حکومت پنجاب کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، سزائیں سخت کرنے کا فیصلہ
20 Oct 2026
20 Oct 2026
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت، عمر قید اور جائیداد ضبطی جیسی سزاؤں کا فیصلہ۔
سی سی ڈی نے ناجائز اسلحہ کی برآمدگی کے لیے آرڈی نیشن تیار کر لیا، عوام کو ناجائز اسلحہ جمع کرانے کے لیے پندرہ دن کا وقت دیا جائے گا، پندرہ دن بعد اسلحہ کی برآمدگی پر عمر قید کی سزا اور جائیداد ضبط کر لی جائے گی۔
غیر ملک میں کام کرنے والے افراد اپنے نمائندہ کے ذریعے ناجائز اسلحہ جمع کرا سکیں گے، سی سی ڈی نے آرڈ ینس تیار کر لیا، گورنر کی منظوری کے بعد یہ آرڈینس جاری ہو گا۔
ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ اس آپریشن کی نگرانی کریں گے۔
