اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ای پاسپورٹس کے لازمی اجرا کی تاریخ میں توسیع

20 Oct 2026
20 Oct 2026

(ویب ڈیسک) مشین ریڈیبل پاسپورٹس کی جگہ ای پاسپورٹس کے لازمی اجرا کی تاریخ میں 22 اکتوبر تک کی توسیع کر دی گئی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ملک بھر میں مشین ریڈیبل پاسپورٹ کو ختم کر کے جدید ترین ای پاسپورٹ پر منتقل ہونے کی تاریخ میں تبدیلی کر دی، اب اس نئے نظام کا آغاز 15 اکتوبر کے بجائے 23 اکتوبر 2026 سے ہو گا۔

پالیسی کے تحت 23 اکتوبر 2026 سے پاکستان بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر اور بیرونِ ملک قائم پاکستانی سفارتی مشنز سے نئے پاسپورٹ کے درخواست دہندگان کو صرف اور صرف ای پاسپورٹس ہی جاری کئے جائیں گے۔

قبل ازیں ای پاسپورٹس کے لازمی اجرا کے لئے 16 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، نئے مشین ریڈیبل اجرا سمیت ان پاسپورٹس کی تجدید 22 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

امیگریشن حکام نے شہریوں کو واضح کیا ہے کہ 23 اکتوبر سے پہلے جاری شدہ تمام مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اپنی میعاد ختم ہونے تک مکمل طور پر کارآمد رہیں گے، جن شہریوں کے پاس درست ایم آر پی پاسپورٹ موجود ہیں، انہیں میعاد ختم ہونے سے پہلے انہیں تبدیل کرانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔

حکام کے مطابق ای پاسپورٹ سسٹم پر منتقلی کا بنیادی مقصد پاسپورٹ سروسز کو جدید بنانا اور سفری دستاویزات کی حفاظت اور استعداد کار کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے