اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کر رہے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

20 Oct 2026
20 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے متعدد اقدامات کر رہے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت میں کنیئرڈ کالج کے 89 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہیں پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ دیگر خواتین بھی بااختیار بنیں۔

اُنہوں  نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ طالبات کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کامیاب ہونے والی طالبات کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہاں موجود ہر لڑکی کی کامیابی کے پیچھے ایک داستان ہے، طالبات کے والدین کے لیے آج انتہائی خوشی کا دن ہے، پہلے کی نسبت والدین کا اپنی بیٹیوں پر اعتماد بڑھتا جا رہا ہے۔

مریم نواز کا طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ہر روز خود کو یہ احساس دلائیں کہ وہ مشکل کام بھی کر سکتی ہیں، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور طالبات کو خودمختار بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اُنہوں نے اپنی روزمرہ ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بطور وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داریاں نبھاتی ہیں جبکہ شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک گھر کی ذمہ داریاں شروع ہو جاتی ہیں۔

خواتین کے تحفظ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انہوں نے تین سال خواتین کے تحفظ کے لیے سکیورٹی کی صورتحال پر کام کیا، جب تک سکیورٹی کی صورتحال بہتر نہیں ہو گی، خواتین کے لیے گھروں سے باہر نکل کر کام کرنا آسان نہیں ہو گا۔

مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور طالبات کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ خواتین مختلف شعبوں میں آگے بڑھ سکیں اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے