اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے ہزاروں لائسنسی سکولوں کو واجبات ادا نہ ہو سکے

17 Oct 2026
17 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیماء) کے ماتحت صوبے بھر کے 4 ہزار 300 لائسنسی سکول گزشتہ دو ماہ سے معاوضوں کی عدم ادائیگی کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

اگست اور ستمبر کے واجبات ادا نہ ہونے سے سکول انتظامیہ اور اساتذہ کو گھریلو و انتظامی اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، سکول مالکان کے مطابق پیماء کی جانب سے اگست اور ستمبر کے معاوضے تاحال جاری نہیں کیے گئے، جس کے باعث ہزاروں سکولوں کے مالی معاملات متاثر ہو رہے ہیں، ادائیگیوں میں تاخیر کے نتیجے میں تقریباً 20 ہزار اساتذہ اور سکول انتظامیہ کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

سکول مالکان کا کہنا ہے کہ پیماء کے ماتحت لائسنسی سکولوں میں تقریباً 6 لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں، ان سکولوں کو بروقت فنڈز کی فراہمی نہ ہونے سے تدریسی اور انتظامی امور جاری رکھنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی تنخواہوں، سکولوں کے روزمرہ اخراجات اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کیلئے معاوضوں کی بروقت ادائیگی ضروری ہے، واجبات میں تاخیر سے سکولوں کے مالی معاملات مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب پیماء حکام کا کہنا ہے کہ لائسنسی سکولوں کو مرحلہ وار ادائیگیاں کی جا رہی ہیں، جبکہ بقایا جات بھی جلد ادا کر دیئے جائیں گے، پیماء حکام کی جانب سے ادائیگیوں کی یقین دہانی کے باوجود سکول مالکان کو اگست اور ستمبر کے واجبات کی وصولی کا انتظار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے