اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

میثاق سنٹرز اقلیتی شہریوں کے حقوق کے تحفظ اورقانونی معاونت کا مؤثر ذریعہ ہیں: سی سی پی او

21 Oct 2026
21 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس کے میثاق سنٹرز کے ذریعے رواں سال 19 ہزار سے زائد اقلیتی شہریوں کو مختلف قانونی خدمات فراہم کی گئی ہیں، جبکہ 1,865 اقلیتی شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے ہیں۔

 ترجمان لاہور پولیس کے مطابق میثاق سنٹرز میں 11,204 اقلیتی شہریوں اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے 6,590 افراد کی پولیس ویری فکیشن بھی کی گئی۔

ترجمان کے مطابق میثاق سنٹرز میں 79 کریمنل، 73 گمشدگی اور 153 بے وسیلہ افراد سے متعلق رپورٹس درج کی گئی ہیں۔ یہ مراکز اقلیتی شہریوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ میثاق سنٹرز اقلیتی شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ اقلیتی شہریوں کے مسائل کا فوری حل اور انہیں ریلیف فراہم کرنا لاہور پولیس کی ذمہ داری ہے، جبکہ اقلیتی برادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میثاق سنٹرز کا قیام ایک پُرامن اور متوازن معاشرے کی تشکیل کی جانب اہم سنگِ میل ہے۔ لاہور پولیس اقلیتی شہریوں کی جان و مال اور عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے