اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور بورڈ کے میٹرک امتحان میں جعلی امیدوار سمیت 4 افراد پکڑے گئے

16 Oct 2026
16 Oct 2026

(لاہور نیوز) تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات میں کیمسٹری کے پرچے کے دوران ایک جعلی امیدوار اور نقل کرتے ہوئے 3 امیدوار پکڑے گئے۔

چیئرمین سکواڈ اور کنٹرولر امتحانات سکواڈ نے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کیے جن کے دوران بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کے امتحانی مرکز میں ہمایوں اعجاز کی جگہ امتحان دینے والا علی حیدر جعلی امیدوار پکڑا گیا، گورنمنٹ جامع ہائر سیکنڈری اسکول میں امیدوار ولید احمد نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

اسی طرح گورنمنٹ گریجویٹ کالج رائیونڈ میں محمد راحیل اور علی حسن کے خلاف یو ایم سی (غیرمنصفانہ ذرائع کے استعمال) کے کیسز بنائے گئے۔

کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے کہا کہ امتحانی مراکز میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور بوٹی مافیا کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نقل اور بوٹی مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے