14 Oct 2026
(لاہور نیوز) فیصل ٹاؤن میں خاتون کو ہراساں کرنے اور موبائل فون چھیننے کے واقعہ میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے ٹاؤن شپ سے گرفتار کیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق خاتون فیصل ٹاؤن مین بلیوارڈ پر سواری کے انتظار میں موجود تھی کہ اس دوران ملزم نے اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واردات کے بعد فرار ہوتے اور ریکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم عدنان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
