اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا

14 Oct 2026
14 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے ٹی 20 کپتان صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے ابھیشیک شرما کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

صاحبزادہ فرحان نے منگل کو ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، انہوں نے سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں 2 فل ممبر ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ابھیشیک شرما کا ریکارڈ توڑ دیا۔

صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا مستقل کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ 

صاحبزادہ  نے اپنی سرزمین پر پہلی سیریز کو یادگار بناتے ہوئے تینوں میچوں میں نصف سنچریاں سکور کیں۔

پاکستانی کپتان نے سیریز میں 79.33 کی شاندار اوسط اور 165.27 کے سٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر 238 رنز بنائے، جس پر انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس کارکردگی کے ساتھ فرحان نے بھارت کے ابھیشیک شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے رواں سال افغانستان کے خلاف 3 میچوں کی ہوم سیریز میں 229 رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

 

ابھیشیک  شرما کا ریکارڈ توڑنے کے ساتھ ہی صاحبزادہ فرحان 2 فل ممبر ٹیموں کے درمیان ہونے والی 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کے خلاف سیریز کا آغاز 53 گیندوں پر 89 رنز کی میچ وننگ اننگز سے کیا، جس کی بدولت پاکستان نے 183 رنز کا ہدف بآسانی حاصل کرتے ہوئے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

30 سالہ پاکستانی بیٹر نے سری لنکا کے خلاف دوسرے میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صرف 44 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ ان کی اننگز کی بدولت پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا، جبکہ سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 133 رنز بنا سکی۔ اس طرح پاکستان نے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

فرحان نے سیریز کے آخری میچ میں بھی اپنی عمدہ فارم برقرار رکھی اور محض 47 گیندوں پر 76 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، جس سے پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 168 رنز بنائے۔ 

تاہم، فرحان کی یہ کوشش پاکستان کو فتح دلانے میں ناکام رہی اور مہمان ٹیم نے ہدف بآسانی 2 وکٹوں پر حاصل کرکے سیریز میں واحد کامیابی اپنے نام کرلی جبکہ گرین شرٹس نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے