اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خطرناک اوورلوڈنگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن، 11 ہزار 752 ای چالان

14 Oct 2026
14 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں بسوں، ٹرکوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت دیگر گاڑیوں میں خطرناک اوورلوڈنگ کے خلاف سیف سٹی نے کارروائیاں تیز کر دیں، رواں ماہ مختلف خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 11 ہزار 752 ای چالان جاری کیے گئے۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور مصنوعی ذہانت سے لیس کیمروں کے ذریعے گنجائش سے زائد مسافر بٹھانے اور غیر محفوظ انداز میں سامان لے جانے والی گاڑیوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گنجائش سے زائد مسافر بٹھانے کی 6 ہزار 204 خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی، جبکہ گاڑیوں کی مقررہ حدود سے باہر سامان لے جانے پر 5 ہزار 548 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق خلاف ورزیوں کی نشاندہی پر متعلقہ فیلڈ فورس کو فوری اطلاع دی جاتی ہے تاکہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ٹرکوں، ٹریکٹر ٹرالیوں اور دیگر گاڑیوں پر غیر محفوظ انداز میں سامان کی ترسیل کی خصوصی نگرانی بھی جاری ہے۔

ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ گاڑیوں سے باہر نکلے سریے، لوہے کے راڈز اور دیگر سامان بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے خطرناک اوورلوڈنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے