اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خونی ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا فیصلہ

13 Oct 2026
13 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں جان لیوا ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ ایکسیڈنٹس ہاٹ سپاٹس پر رش آورز کے دوران ویڈیوز بنا کر ان کا تجزیہ کیا جائے گا، جبکہ آئندہ ہفتے سے پنجاب بھر کی ٹیمیں ویڈیوز ہیڈ آفس بھجوائیں گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق رواں سال لاہور میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹریفک حادثات میں 16 فیصد جبکہ صوبہ بھر میں 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

 

 

وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 76 فیصد جان لیوا حادثات میں ڈرائیور کی غفلت شامل رہی جبکہ تیز رفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ حادثات کی بڑی وجوہات ثابت ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں میں موٹر سائیکلوں کا تناسب 84 فیصد ہے، سال 2026 کے پہلے نو ماہ کے دوران 39 فیصد ٹریفک حادثات موٹر سائیکلوں سے متعلق رہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق جنوری 2026 سے اب تک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد چالان بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے