اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز

13 Oct 2026
13 Oct 2026

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے تمام اضلاع میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے اور لائسنس چیکنگ مہم مزید سخت بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔

ترجمان کے مطابق رواں سال بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 8 لاکھ 30 ہزار سے زائد ڈرائیورز کے چالان کیے جا چکے ہیں، لاہور ٹریفک پولیس نے ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چالان کیے۔

 

 

 

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے تمام چیف ٹریفک آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے اور تمام اضلاع میں لائسنس چیکنگ مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے