(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام ناکہ جات پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،ایس پی موبائلز بلال احمد نے مختلف ناکہ جات کا اچا نک دور کرتے ہو ئےسکیورٹی انتظامات کا جا ئزہ لیا۔
رجمان ڈولفن کے مطابق ایس پی موبائلز نے نیو راوی، ناکہ سگیاں،ٹھوکر نیاز بیگ و دیگر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ناکوں کا معائنہ کیا، جہاں بلال احمد نے ڈیوٹی پر موجود افسران اور جوانوں سے جوانوں ملاقات کی اور سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔
ایس پی بلال احمد نےموبائلز سکواڈ کو ملکی صورتحال اور سکیورٹی کے پیش نظر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر تے ہو ئے کہا کہ ناکہ جات پر مشکوک افراد،موٹر سائیکلز،گاڑیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ناکہ جات پر تعینات جوانوں کو بلٹ پروف جیکٹ استعمال کرنے اور مورچوں میں اسلحہ سے لیس رہنے کی بھی ہدایت کی۔
دورے کے دوران ایس پی موبائلز نے ناکوں سے گزرنے والے شہریوں سے گفتگو کر تے ہو ئے اہلکاروں کے رویے کے بارے میں بھی دریافت کیا اور جوانوں کےساتھ خود بھی ای پولیس ایپ کا استعمال کر کے جائزہ لیا۔
ایس پی بلال احمد نے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے، "پہلے سلام پھر کلام" کی پالیسی پر عمل کرنے اور سکیورٹی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
