اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن، 25 املاک سربمہر

14 Oct 2026
14 Oct 2026

(لاہور نیوز) غیر قانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس کے نادہندگان کے خلاف لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی کارروائیاں جاری ہیں، مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 25 املاک سربمہر کر دی گئیں۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ اور علامہ اقبال ٹاؤن میں کارروائیاں کرتے ہوئے گلبرگ میں 15 جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں 10 املاک سیل کر دیں۔

سربمہر کی گئی املاک میں نجی اسکول، ورکشاپس، فوڈ پوائنٹس، شو رومز، دکانیں اور دفاتر سمیت دیگر کمرشل املاک شامل ہیں۔

دوسری جانب ایل ڈی اے ہاؤسنگ ونگ نے قائداعظم ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ کارروائی سیکٹر اے ٹو کے بلاک ٹو اور سیکٹر بی ٹو کے بلاک فائیو میں کی گئی، جہاں ٹیموں نے گیراج، ریمپ، تھڑے، واش رومز اور دیگر تجاوزات مسمار کر دیں۔

آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان اور ڈائریکٹر ہاؤسنگ سکس وسیم ظفر کی زیر نگرانی کیا گیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے کے مطابق غیر قانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس کے نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے