اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ

14 Oct 2026
14 Oct 2026

(لاہور نیوز) سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حوثی حملوں کے باعث فضائی آپریشن محدود ہونے سے پاکستان کی پروازوں کا شیڈول بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 114 پروازیں منسوخ یا غیر فعال رپورٹ ہوئیں، جبکہ 77 پروازیں تاخیر کا شکار بھی رہیں، ریاض ایئرپورٹ کی بندش کے باعث آج بھی پاکستان سے ریاض جانے اور آنے والی 28 پروازیں منسوخ ہیں۔

شیڈول کے مطابق ریاض ایئرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک بند رہے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے متاثر ہوئے ہیں۔

اسی طرح پی آئی اے نے ملتان سے ریاض جانے والی پرواز پی کے 765 کو متبادل ایئرپورٹ کیلئے روانہ کر دیا ہے، کراچی سے جدہ کی 2 پروازیں، جبکہ سیالکوٹ اور ملتان سے دمام جانے والی ایک، ایک پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔

لاہور سے مدینہ جانے والی سعودی ایئرلائن کی پروازوں ایس وی 724 اور ایس وی 725 میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے، اس کے علاوہ لاہور سے اسکردو جانے والی 4 پروازیں ڈھائی سے تین گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔

فضائی نظام متاثر ہونے سے ملک کے اندر بھی آپریشن متاثر ہوا ہے اور کراچی سے لاہور جانے والی 5 پروازوں میں 3 سے 8 گھنٹے، جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی 7 پروازوں میں ایک سے 5 گھنٹے تک تاخیر ریکارڈ کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے