اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ: گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے ماں کو 5 گولیاں مار کر قتل کر دیا

14 Oct 2026
14 Oct 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران 42 سالہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت عذرا کے نام سے ہوئی ہے، جسے اس کے بیٹے عرفان نے مبینہ طور پر پانچ گولیاں مار کر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔

پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں سابق سسر، تایا، چچا، سابق شوہر اور بیٹے سمیت پانچ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس نے مقتولہ کے بیٹے عرفان کو اسلحے سمیت حراست میں لے لیا ہے۔ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے