اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 63 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور

12 Oct 2026
12 Oct 2026

(لاہور نیوز) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے نویں اجلاس میں مختلف ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 63 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔

اجلاس میں راولپنڈی رنگ روڈ آر-3 کی بانٹھ سے تھلیاں تک تعمیر کے لیے 51 ارب 32 کروڑ 60 لاکھ روپے، ضلع خوشاب میں جوہرآباد تا چوک گروٹ مظفرگڑھ روڈ کی دو رویہ تعمیر کے لیے 3 ارب 72 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ وزیراعلیٰ کے ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ پروگرام کے نظرثانی شدہ منصوبے کے لیے 8 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے پوزیشن پیپرز کی بھی منظوری دی۔ ان میں پنگاسیئس اور دیگر قیمتی مچھلیوں کی ہیچری سہولیات کا قیام، وزیراعلیٰ یوتھ انگیجمنٹ پروگرام اور سیف سٹی کچہ ایریا شامل ہیں۔ ان منصوبوں کے تحت نئی آسامیوں اور گاڑیوں کی خریداری سے متعلق پوزیشن پیپرز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پیفٹیک میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ہب کے قیام اور پنجاب لیگل ایڈ اینڈ اسسٹنس پورٹل کے لیے آسامیوں کی تخلیق سے متعلق پوزیشن پیپرز کی بھی منظوری دی گئی۔

اسی طرح پنجاب بھر میں صنعتی اخراج کے مؤثر انتظام کے لیے اے آئی پر مبنی کاربن مینجمنٹ اینڈ اکاؤنٹنگ پلیٹ فارم (CMAP) کے استعمال، فیصل آباد، لاہور، ملتان اور سیالکوٹ میں صنعتوں کو ماحول دوست بنانے کے پروگرام اور ’’سپارک: علم کے لیے پائیداری سے متعلق منصوبہ بندی اور عملی تحقیق‘‘ کے منصوبے کے پوزیشن پیپرز بھی منظور کیے گئے۔

اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ رفاقت علی، چیف اکانومسٹ، بورڈ کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے