12 Oct 2026
(لاہور نیوز) لاہور چڑیا گھر میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کی اڈاپشن کا پروگرام پھر سے فعال کر دیا گیا۔
عام شہری اور ادارے بھی اب جانور اڈاپٹ کر سکیں گے، نر دریائی گھوڑے کو نجی سکول نے اڈاپٹ کر لیا۔
اینیمل اڈاپشن پروگرام کے تحت شہری یا ادارہ جانور اڈاپٹ کر سکتا ہے، بگ کیٹس، شیر اور ٹائیگر کی سالانہ اڈاپشن فیس 10 لاکھ روپے مقررکی گئی۔
دریائی گھوڑے کی سالانہ اڈاپشن فیس 6 لاکھ روپے مقرر کی گئی، زرافے کی اڈاپشن فیس 3 لاکھ روپے مقرر کی گئی، ہرن کی سالانہ فیس ایک لاکھ، دیگر اینٹی لوپ کی فیس ڈیڑھ لاکھ روپے ہے ۔
ماضی میں اداکارہ ریما، بابرہ شریف اور میرا بھی جانور اڈاپٹ کر چکی ہیں۔پنجاب یونیورسٹی، جی سی یو سمیت متعدد تعلیمی ادارے بھی جانور اڈاپٹ کرتے رہے ہیں۔
