اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل

12 Oct 2026
12 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیاسی صورتحال کے باعث پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے جاری فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز دوسرے شہروں میں منتقل کر دیئے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ اور خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے اعلان کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے جہاں چھٹے راؤنڈ کا آغاز پیر سے ہو گا۔

پشاور کے عمران خان سٹیڈیم میں غنی اور حیدرآباد کنگز مین اکیڈمی کے درمیان میچ 14 اکتوبر سے شیخوپورہ کی رانا نوید اکیڈمی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایبٹ آباد میں شیڈول سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا مقابلہ لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

آخری راؤنڈ کے میچز اب 19 اکتوبر سے شروع ہوں گے جبکہ مارخور آئی ٹی سلوشنز اور پاکستان ٹی وی کا میچ بھی لاہور میں ہو گا، پوائنٹس ٹیبل پر سٹیٹ بینک آف پاکستان 84 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ غنی 70 پوائنٹس  لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔

لیگ مرحلے کی ٹاپ دو ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی جس کے مقام کا اعلان ہونا باقی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے