اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب سی ایم ای بائیکس سکیم میں 13 لاکھ سے زائد نوجوانوں کی رجسٹریشن

12 Oct 2026
12 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سی ایم ای بائیکس سکیم میں نوجوانوں کی بھرپور دلچسپی سامنے آئی ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق سکیم کے تحت 13 لاکھ سے زائد نوجوانوں  نے رجسٹریشن کروائی، جبکہ 6 لاکھ 7 ہزار سے زائد درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو سکیم کا پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سفری سہولیات کی فراہمی اور بالخصوص طالبات کیلئے تعلیم تک رسائی آسان بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اعلامیے کے مطابق سی ایم ای بائیکس سکیم کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے ایک لاکھ خوش نصیب نوجوانوں کو ای بائیکس فراہم کی جائیں گی، مستحق کامیاب امیدواروں کو صرف 3 ہزار روپے ماہانہ کی آسان اقساط ادا کرنا ہوں گی، جبکہ ان بائیکس پر عائد سود حکومت پنجاب خود ادا کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سکیم میں کامیاب ہونے والی طالبات کو مفت ڈرائیونگ سکھانے کا بھی انتظام کیا جائے گا، تاکہ وہ محفوظ اور آسان طریقے سے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کیلئے آمدورفت کر سکیں۔

مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نوجوانوں، بالخصوص طالبات کو آگے بڑھنے کیلئے تمام تر وسائل مہیا کئے جائیں گے، ای بائیکس کی فراہمی سے طالبات کو آمدورفت میں آسانی ہو گی اور ان کے ماہانہ سفری اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کا ہر بیٹا اور بیٹی ان کیلئے بہت خاص ہیں اور حکومت نوجوانوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے