(لاہور نیوز) سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات 29 اکتوبر کو ہوں گے۔
سپریم کورٹ بار کے الیکشن قریب آتے ہی ہونے والے اُمیدواروں کی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آگئی۔
انڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدوار وں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، معروف قانون دان ڈاکٹر خالد رانجھا کی جانب نے اپنی رہائش گاہ پر امیدواروں کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔کینٹ کے علاقہ میں ہونے والی تقریب میں وکیل رہنماء احسن بھون نے خصوصی شرکت کی۔
اینڈیپنڈنٹ گروپ کے حمایت یافتہ امیدواروں کے حق میں ہونے ہونے والی تقریب میں وکلاء کی کثیر تعداد شریک تھی۔
اس موقع پر وکلاء رہنماؤں نے کہا کہ ہم نے وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے کام کئے اور ہمیشہ مثبت بات کی ہے، منفی سوچ نہیں رکھتے، اینڈیپنڈنٹ گروپ کے سارے پینل کی کامیابی کے لیے کام کرنا ہو گا، مخصوص چیمبرز کی بجائے اب پروفشنل وکلاء بنچ میں ایلویوٹ ہو رہے ہیں۔
