اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری

09 Oct 2026
09 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کا لانگ مارچ ”شارٹ ٹرم مارچ“ میں تبدیل ہو چکا، یہ مارچ دہشت گرد تنظیموں کے حق میں ہو رہا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ایک طرف دہشت گردی ہو رہی دوسری طرف سہیل آفریدی کنٹینر پر چڑھے، خیبرپختونخوا پورا صوبہ غیر محفوظ ہے لیکن سڑکوں پر دندناتا مارچ مکمل محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کا لانگ مارچ ”شارٹ ٹرم مارچ“ میں تبدیل ہوچکا ہے، مارچ نہ بانی پی ٹی آئی کے حق میں ہے نہ پختون عوام کے حق میں ہے، ان کا ”شارٹ ٹرم مارچ“ دہشت گرد تنظیموں کے حق میں ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو ایک مسخرے ”کنٹینر باز“ نے یرغمال بنایا ہوا ہے، ایک مسخرہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر انہی فورسز کا مذاق اڑا رہا اور دہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ استعمال کرتا ہے، سکیورٹی فورسز صوبے کی عوام کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کر رہی ہیں، خیبرپختونخوا سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اس صوبے کی پولیس اور لوگوں کی دہشت گردی کیخلاف قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، عوام کے مسترد کئے جانے کے بعد اے آئی سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے