اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سرکاری عازمین حج سے ڈیجیٹل پورٹل سےواجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری

12 Oct 2026
12 Oct 2026

(لاہور نیوز) سرکاری عازمین حج سے ڈیجیٹل پورٹل سے واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری ہے۔

اب تک 51 ہزار 500 عازمین نے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کر لی، 26ہزار افراد نے ون لنک ،2 ہزار 126 افراد نے بینک کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی، 23ہزار 2 سو افراد نے مینول بینک چالان کے ذریعے کیش رقم جمع کروائی۔ 

ترجمان  مذہبی امور کے مطابق دوسری قسط کی مد میں 32 اعشاریہ 6 ارب موصول ہوئے، حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کا تناسب 55 فیصد برقرار ہے۔

سرکاری سکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی حتمی تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ۔ دوسری قسط سے قبل میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حج پورٹل پر اپلوڈ کرنا لازمی ہے۔

دوسری قسط ادا نہ کرنے کی صورت میں درخواست منسوخ کر کے جمع شدہ رقم واپس کر دی جائیگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے