اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز نے سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا

12 Oct 2026
12 Oct 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا۔

اس پروگرام کے تحت لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں 46 لاکھ سے زائد صنعتی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزیراعلیٰ آفس کے اعلامیے کے مطابق موبائل ہیلتھ پروگرام کے ذریعے رجسٹرڈ محنت کشوں کو کام کی جگہ پر جبکہ ان کے اہل خانہ کو گھر پر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، اس پروگرام کو مارچ 2027 تک پنجاب کے مزید 12 اضلاع اور شہروں تک توسیع دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، رحیم یار خان اور راولپنڈی میں بھی سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام شروع کیا جائے گا۔

افتتاح کے موقع پر مریم نواز شریف نے سوشل سکیورٹی موبائل ہسپتال، موبائل ڈینٹل ہسپتال اور موبائل ہیلتھ بائیکس کا معائنہ کیا، انہوں  نے موبائل بائیکس پر موجود ادویات اور طبی آلات کے بارے میں بریفنگ لی اور ایک ڈیوائس کے ذریعے اپنا درجہ حرارت بھی چیک کیا۔

وزیراعلیٰ کو وزیر محنت منشأ اللہ بٹ اور سیکرٹری دانش افضال  نے موبائل ہیلتھ پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر انہوں  نے موبائل ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور عملے سے بھی ملاقات کی۔

مریم نواز شریف نے نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال کے آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) اور رحمتہ للعالمین کارڈیک سینٹر کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی، انہوں  نے کارڈیالوجی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور مریضہ کی تیمارداری کرنے والی بیٹی کو سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے کے 24 سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ایک کروڑ سے زائد صنعتی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو علاج اور ادویات کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (پی ای ایس ایس آئی) کے تحت 250 میڈیکل آؤٹ لیٹس کے ذریعے بھی محنت کشوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ موبائل ہیلتھ پروگرام کے ذریعے پہلی مرتبہ محنت کشوں کو ان کی کام کی جگہوں پر اور اہل خانہ کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات میسر آئیں گی، اس اقدام سے بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج میں مدد ملے گی، جبکہ ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بھی کم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹری، تجارتی یا صنعتی یونٹ جہاں بھی محنت کش موجود ہوں گے، وہاں سوشل سکیورٹی کے موبائل ہیلتھ یونٹس طبی سہولیات فراہم کریں گے، پروگرام کا بنیادی مقصد رجسٹرڈ محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ تک معیاری طبی سہولیات پہنچانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے