رواں سال پنجاب پولیس کی کارروائیوں کے دوران 36 ہزار سے زائد منشیات فروش گرفتار
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے رواں سال صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 36 ہزار 890 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف 36 ہزار 51 مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے 1567 کلو 535 گرام ہیروئن، 20 ہزار 635 کلو 195 گرام چرس اور 362 کلو 2 گرام افیون برآمد کی گئی، کارروائیوں کے دوران 5 لاکھ 28 ہزار 763 لیٹر شراب اور 63 ہزار 826 لیٹر بھنگ بھی قبضے میں لی گئی۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور ریجن میں 5199 منشیات فروش گرفتار اور 4993 مقدمات درج کیے گئے، شیخوپورہ ریجن سے 1993 اور گوجرانوالہ ریجن سے 4074 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گجرات ریجن میں 2836، راولپنڈی ریجن میں 2380، سرگودھا ریجن میں 1423 اور فیصل آباد ریجن میں 5668 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔
اسی طرح ملتان ریجن سے 4670، ساہیوال ریجن سے 2197، ڈیرہ غازی خان ریجن سے 2692 اور بہاولپور ریجن سے 3758 منشیات فروش گرفتارکیے گئے۔
